ابنا: بحرين ميں عوام نے پير کے روز ، حريت پسندوں کے غضب کے عنوان سے مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے - العالم کے مطابق چودہ فروري اتحاد کي اپيل پر دارالحکومت منامہ سميت بحرين کے سبھي شہروں ميں عوام نے مظاہرے کئے اور آل خليفہ حکومت کے خاتمے کي ضرورت پر زور ديا -عوام نے اسي طرح اپنے ملک سے غير ملکي افواج کي واپسي اور تمام سياسي قيديوں کي آزادي کا مطالبہ کيا - رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے مختلف شہروں ميں مظاہرين پر حملہ کيا- رپورٹ کے مطابق فوجيوں نے مظاہرين پر شيلنگ کي اور صوتي بم پھينکے جس سے بہت سے لوگ زخمي ہوگئے - بني جمرہ ميں سعودي اور بحريني فوجيوں نے بربريت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، لوگوں کے گھروں اور گاڑيوں کو آگ لگادي- دوسري جانب بحرين کے ايک سياسي کارکن نے عرب ليگ کو بحرين ميں عوام پر ہونے والے مظالم ميں آل خليفہ حکومت کا شريک قرار ديا ہے -
عبداللہ ماحوزي نے العالم سے گفتگو ميں کہا ہے کہ عرب ليگ نے بحرين ميں سعودي اور ديگر عرب ملکوں کي افواج کي حمایت کرکے آل خليفہ حکومت کے جرائم ميں شريک ہونے کا ثبوت ديا ہے - انہوں نے کہا کہ عرب ليگ بحرين پر سعودي فوج کے قبضے کے تعلق سے واضح موقف اختيار کرے اور ظالم حکومت کے بجائے عوام کي حمايت کرے-انہوں نے بحرين ميں خليج فارس کے عرب ملکوں کي افواج کي مداخلت اور عوام کي سرکوبي کي مذمت ميں يورپي پارليمنٹ کے بيان کي قدرداني کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ بيان اس بات کا ثبوت ہے کہ بحرين کے انقلابي اپني آواز دنيا والوں تک پہنچانے ميں کامياب رہے ہيں -............
/169